کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

August 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے ۔جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق نیو کراچی کا رہائشی 32 سالہ سلمان ولد عبد الرشید کانگو وائرس سے متاثر ہوا ہے جسے جناح اسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے تاہم متاثرہ مریض کی حالت تشویشناک ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جناح اسپتال میں اس سال کانگو وائرس سے متاثرہ 8مریض لائے گئے تھے جن میں سے دو انتقال کر گئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی جانے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔