برازیل، منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 14 ہلاک

August 21, 2018

ریو ڈی جنیرو (جنگ نیوز) برازیل میں ملکی فوج اور پولیس کی طرف سے منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہوں کے خلاف کی گئی مشترکہ کارروائیوں میں کم ازکم 14 افراد مارے گئے ہیں۔ یہ مسلح کارروائیاں زیادہ تر ریو ڈی جنیرو کے پسماندہ علاقوں میں کی گئیں۔ حکام کے مطابق ڈرگ مافیا کے مارے جانے والے ارکان میں سے آٹھ 800 سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ریو میں ہلاک ہوئے۔ منشیات کے باقی چھ تاجر ریو ڈی جنیرو کے مضافاتی علاقے نِیتے روئے میں مارے گئے۔