بھارت میں مختلف مقامات پر خطرناک لینڈ سلائیڈنگ

August 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارتی ریاست کیرالہ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے جہاں تباہی مچادی وہیں کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جس میں ایک گھر گر گیا جبکہ کئی سڑکیں مٹی کے ڈھیر تلے دب گئیں جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک کئی گھروں کونقصان پہنچ چکا ہے ۔

کئی افراد زخمی اور ہلاک بھی ہوچکے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔