اسپیشل گیمز27اور28اگست کو ہوں گے

August 22, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) این بی پی اسپیشل گیمز27اور 28اگست کو نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہوں گے۔ اسپیشل گیمز میں مختلف اسپیشل اسکولوں کے 400 سے زائد کھلاڑی ایتھلیٹکس، فٹ بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، ویل چیئر ریس، میوزیکل چئیرز، رسہ کشی اور آرم ریسلینگ میں زور آزمائی کریں گے۔ اسپیشل گیمز صبح 9 بجے سے دوپہر 2 تک جاری رہیں گے۔ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف اسپیشل اسکولز کے کوچز سے 25 اگست کو صبح 10 بجے این سی سی میں رپورٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔