جیکب آباد،متعدد اسکولوں کو درسی کتب کی عدم فراہمی،طلبہ کو دشواری

August 22, 2018

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آبادکے سیکڑوں طلبہ وطالبات کودرسی کتابیں نہ مل سکیں تعلیم شدید متاثر تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے پرائمری ،مڈل اورہائی اسکول کے طلبہ وطالبات کو تاحال درسی کتب نہیں مل سکیں ہیں جس کے باعث طلبہ سخت پریشان ہیں درسی کتب نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں بچوں کی تعلیم بھی شدید متاثرہوئی ہے گورنمنٹ پرائمری اسکول علی شیر آفریدی،گورنمنٹ بوائزہائی اسکو ل کریم بخش کھوسوسمیت دیگر اسکولوں کو درسی کتب ضرورت کے مطابق نہیں پہنچانے کی شکایات کی گئی ہیں اس حوالے سے متعدد اسکولو ں کے ہیڈماسٹرزکا کہناہے کہ اسکول کے ضرورت کے مطابق تعلقہ ایجوکیشن افسران کو تحریری طورپر آگاہ کیاگیاتھا اس کے باوجودکم درسی کتب فراہم کی گئیں اورکہاگیاکہ درسی کتب کی کمی تھی اس وجہ سے جیکب آبادکوبھی کم درسی کتب دی گئی ہیں درسی کتابیں بروقت نہ ملنے کی وجہ سے ضلع کے اسکولوں کاتعلیمی عمل شدید بحران کاشکارہوگیاہے جس پر طلبہ وطالبات نے احتجا ج کرتے ہوئے ڈی او سے مطالبہ کیاہے کہ درسی کتب جلدفراہم کی جائیں تاکہ ہماری تعلیم شروع ہوسکے دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد ابراہیم قائم خانی نے بتایاکہ جن اسکولوں کو درسی کتب نہیں ملی ہیں وہ تحریری طورپر متعلقہ ٹی اوزکو تفصیلات دیں جلد انہیں درسی کتابیں فراہم کی جائیں گی ۔