ایشین گیمز کبڈی ،سیمی فائنل میں پاکستان کوکوریا سے شکست

August 23, 2018

ایشین گیمز میں کبڈی کے سیمی فائنل میں کوریا نے پاکستان کو شکست دے دی ،قومی کبڈی ٹیم نےکانسی کا تمغا حاصل کرلیا ہے۔

جکارتہ میں جاری ایونٹ کے چھٹے روزپاکستان کی کبڈی ٹیم کا سامنا کوریا سے تھادونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن قسمت کی دیوی کوریا پر مہربان رہی۔

کوریا نے پاکستان کو 24کے مقابلے میں 27کے اسکور سے شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔