پومپیو کا عمران خان کو فون، مل کر کام کرنیکی خواہش

August 23, 2018

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لیے نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیر اعظم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورتمام دہشت گردوںکے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے پاکستان کی اہمیت کاذکر بھی کیا ۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار پر بھی بات کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو 5 ستمبر کو پاکستان آئیں گے جہاں ان کی ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔