ڈیزل 17 روپے 70 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے،وزیر پٹرولیم

August 24, 2018

وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ڈیزل 17 روپے 70پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے ۔میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتیں پٹرول کے برابر لانے کی کوشش کریں گے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور کے ڈیزل کی قیمت پٹرول کے برابر لانے کی کوششوں سے متعلق بیان پر عمل درآمد کی صورت میں موجودہ قیمتوں کے تناظر میں ڈیزل 17 روپے 70 پیسے فی لٹر سستا ہوسکتا ہے ۔

رواں ماہ کےلئے وفاقی حکومت کی طرف سے مقررہ کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق اس وقت ڈیزل کی قیمت 112روپے 94پیسے فی لٹر ہے۔

پٹرول کی فی لٹر قیمت95روپے 24پیسے فی لٹر مقرر ہے ، اس وقت پٹرول کے مقابلے میں ڈیزل فی لٹر 17روپے 70پیسےفی لٹر زیادہ ہے ۔