میگھن کی شادی کا جوڑا پہلی بارنمائش کیلئے پیش

August 30, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانیہ کے شاہی ملبوسات نمائش کا آغاز اکتوبر میں ہو گا تاہم اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل کا شادی کا جوڑا اور ٹیارا بھی نمائش کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ۔

برطانیہ کے وِنڈ سر کاسل میں رکھے گئے ان دیدہ زیب ملبوسات اور ٹیارا سمیت دیگر اشیاء کو اکتوبر میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

جس میں میگھن مارکل کی شادی کا دلکش سفیدگاؤن اور چمکتا سفید ٹیارا خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔


اس کے علاوہ شاہی گھرانے کے فیشن ایبل ملبوسات ہیٹس او ر فارمل لباس شامل ہیں جو انوکھے اور دلکش اسٹائل کی ترجمانی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔