فلمی ستارے چھٹیاں کہاں مناتے ہیں

September 02, 2018

ویسے تو فلمی ستاروںکی فلموں کی شوٹنگ ایسی ایسی خوابناک لوکیشنز پر ہوتی ہے کہ انہیں پر فضا اور دور دراز مقامات پر جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے لیکن کیمرہ، ایکشن اور ری ٹیک سے یہ لوگ بھی اکتا جاتےہیںاورکوشش کرتے ہیں کہ ان سب سے پیچھا چھڑا کر ایسی پُرسکون جگہ جائیں جہاں بند ہ نہ بندے کی ذات ہو یا پھر ایسا مقام جہاں انہیںکوئی جانتا پہچانتا نہ ہو۔ ہمارے ہاں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہوچکی ہیں۔ سب ایک بار پھر اسکولوں، کالجوں اور دفتروںکو جانے لگے ہیں، آئیں جانتے ہیں کہ مشہور ستاروں نے دنیا میںکہاںاپنی چھٹیا ں گزاریں۔

ایشوریا رائے

حال ہی میںفرانس نے ورلڈ کپ جیتا تو ایشوریا رائے بھی کامیابی کا جشن منانے فرانس پہنچ گئیں۔ جہاں وہ فرانس کی گلیوںمیںجشن مناتے فرانسیسیوںاور اپنی بیٹی کے ساتھ خوش ہوتی رہیں جبکہ ان کے شوہر ابھیشک اور سسر امیتابھ فائنل میچ دیکھنے کے لیے روس پہنچے ہوئے تھےاور اسٹیڈیم میں ہونے والے اصل جشن سے لطف اندوز ہوئے۔

شاہ رخ خان اینڈ فیملی

گوری خان کے تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹسے پتہ چلا کہ وہ دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون ہیں۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں امبانی فیملی کی ایک شادی کے سلسلے میں گوری خان موجود تھی تو شاہ رخ خان اپنے بیٹوں آریان خان اور ننھے ابراہم خان کےساتھ جا پہنچے ۔ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’’ زیرو‘‘ سے فارغ ہو چکے تھے، اسی لیے انہوںنے اس موقع کو غنیمت جانااور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کوترجیح دی ۔

جیسیکا البا

آنسٹ کمپنی کی بانی اور مشہور اداکارہ جیسیکا البا جب کاروباری دورے پر پیرس پہنچی تو وہاںفارغ اوقات میںریسٹورنٹس اور شاپنگ مال میں وقت گزارتی رہی۔

جیسیکا نے ایفل ٹاور پر سیلفیاںبنائیں اور پیرس سے اپنے گھر کے لیے آرائشی اشیا بھی خریدیں ۔

ہیلی بیری

ہیلی بیری نے گرمیوں کا پہلا دن جنوبی بحرالکاہل کے ایک جزیرے بورا بورا میںاپنے ساڑھے چار سالہ بیٹے میکائو رابرٹ اور دس سالہ بیٹی نہلا ایریلا کے ساتھ گزارا اور پھر وہیںکی ہو کر رہ گئیں۔

ہیلی کا کہنا ہے کہ ’’ میں اپنے بچوں کی تخلیقی انداز اسے پرورش کرنا اور انہیںکھلا نا پلاناچاہتی ہوں، میں کوشش کرتی ہوں کہ وہ اپنی زندگی خود گزارنے کےقابل ہو سکیں۔ ‘‘

ہیو جیک مین

ایکس مین کے لوگن بغیرلوہے کے پنجوںکےاپنی شریک حیات ڈوبیرا لی فرنیس کے ساتھ اٹلی کے خوبصورت ساحلوں پر موجیں کرتے رہےاور سیلفیاںبناتے رہے۔ مبہوت کردینے والے نظاروں اور فرحت بخش فضائوںنےThe Greatest Showman کےاند رایک نئی توانائی بھر دی جو آپ کو ان کی آنے والی فلم ’’ براڈ وے فو رڈی ‘‘ میںنظر آئے گی ۔

ورون دھون

اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر ورون دھون اپنی دوست نتاشا دلال کےساتھ انگلینڈ جا پہنچےاوراپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے رہے، جس میںسب سے کُول پکچر کوئین آف انگلینڈ کی پینٹنگ کے سنگ تھی۔

ورون دھون جلد ہی فلم ’’ کلنک ‘‘ میں دکھائی دیں گے اور ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت اداکار ی کے جوہر دکھائیں گے۔