ایشین گیمز ہاکی، پاکستان جاپان سے ہار گیا، گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

August 30, 2018

ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو ایک گول سے ہرا کر میڈل کی دوڑسے باہر کردیا۔ آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے جو اب تک کھیلوں گئے پانچوں میچوں میں ناقابل شکست رہنے کے باوجود مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انڈونیشیا کےدارلحکومت جکارتہ میںہونے والے اس میچ میںجاپان نے پہلا گول کیا جسے پاکستان نے برابر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن حریف جاپان نےان کی ایک نہ چلنے دی اور آخر میں جیت ان کا مقدر بنی۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستان اور بھارت ایونٹ کی واحد دو ٹیمیں تھیں جو اب تک ناقابل شکست تھیںلیکن دونوںکو ہی سیمی فائنلز میں فتح سے ہاتھ دھونا پڑے۔پاکستان کو جاپان اور بھارت کو ملائشیاسے شکست ہوئی۔

فائنل میں جاپان کا مقابلہ ملائیشیا جبکہ تیسری پوزیشن اور کانسی کے تمغے کے لیے پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔