پیٹرول اور ڈیزل کل سے سستا ہونے کا امکان

August 31, 2018
 

یکم ستمبر سے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 6 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے کی جائے گی ۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں