عاطف اسلم کی آواز میں ایک اور گانا مقبول

August 31, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں فلم ’لوراتری‘کے نئے گانے’تیرا ہوا‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

’تیرا ہوا ‘نامی اس گانے کو عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس منوج منشتر نے ترتیب دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں عاطف اسلم کی آواز میں ایک اور بالی ووڈ فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کا گانا ’دیکھتے دیکھتے‘ ریلیز کیا گیاتھا جو درحقیقت استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ہے جس کے دوبارہ لریکس منوج منتاشر نے لکھے ہیں اور عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کیا گیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ۔

ابھیراج منا والا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لوراتری‘ میں ایوش شرما کے مد مقابل نئی اداکارہ ورینہ حسین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی ایک پیار کرنے کے والے گجراتی جوڑے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

فلم میں آیوش ایک گجراتی لڑکے کا کردار نبھارہے ہیں جو گجراتیوں کے تہوار نوراتری کے دوران فلم کی ہیروئن وارینا حسین سے ملتا ہے اور دونوں کے درمیان محبت ہوجاتی ہے۔

دیگر کاسٹ میں رام کپور، رونت رائے، ارباز خان، سہیل خان شامل ہیں۔

فلم کی کہانی نارائن بھٹ نے تحریر کی ہے اور اسے ابھی راج مینا والا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال 5اکتوبر ہی ریلیز کی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں