• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عاطف اسلم کے نئے گانے ’دیکھتے دیکھتے‘ نے دھوم مچادی



پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کا گانا ’دیکھتے دیکھتے‘ ریلیز کر دیا گیا ہے

’ دیکھتے دیکھتے‘ درحقیقت استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ہے جس کے دوبارہ لریکس منوج منتاشر نے لکھے ہیں اور عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کیا گیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

گانے  کو یوٹیوب پر اب تک 96 لاکھ 27 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

شری نارائن سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ بتی گل میٹر چالو‘ بھارت میں بجلی کی مسائل پر بنائی گئی ہے ۔

جس میں شاہد اور شردھا کپور کو ایک عام شہری کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ملک میں کرپٹ عناصر خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جب کہ یامی گوتم ایک وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم 'بتی گْل میٹر چالو کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جو زیادہ بل آجانے اورپاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے جس میں شاہد کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں یمی گوتم شامل ہیں ۔

’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا موضوع ’’ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا‘‘ سے ملتا جلتا ہے اور یہ فلم بھی فلم ساز شری نارائن سنگھ کی ہی ہدایت کاری میں بنی تھی۔

فلم 21 ستمبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین