بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کوہلی کے بغیر کھیلے گی

September 01, 2018
 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کپتان ویرات کوہلی کوایشیا کپ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ ایشیا کپ کے دوران ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے ۔

ایشیا کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے،کوہلی کی جگہ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے،ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔

ویرات کوہلی کے فینز ایشیا کپ میں ان کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے ،انہیں آرام دیا گیا ہے،کوہلی کی جگہ روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے، ایشیا کپ کے لئے بھارتی اسکواڈ میں شکھیر دھون ، کے راہول ، امباتی رائیدو، منیش پانڈے ، کیڈر یادیو ، ایم ایس دھونی ، دنیش کارتھک ،،ہردیک پانڈیا ،کلدیپ یادیو ، وائے چہال ، ازر پٹیل ، بھوینیشور مار ،جسپریت بھمرا ، شاردل ٹاکھر ، اور خلیل احمد ٹیم شامل ہیں ۔


مکمل خبر پڑھیں