صبا قمر کی’ 'ہندی میڈیم‘ کا ہانگ کانگ باکس آفس پر تہلکہ

September 01, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستانی فلموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’'ہندی میڈیم‘نے بھارت ،پاکستان اور چین سمیت ہانگ کانگ میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صبا قمر کی بالی ووڈ فلم '’ہندی میڈیم‘ ہانگ کانگ میں 30اگست کو ریلیز کی گئی تھی جس نے دو دن میں ہانگ کانگ باکس آفس پر 734,602ڈالرکما لئے جبکہ فلم نے صرف بھارت سے 334.36کروڑکا بزنس کیا تھا۔

ساکیت چوہدری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ 'گذشتہ سال 19مئی کو ریلیز کی گئی تھی جس میں بہترین اداکاری کرنے پر صبا قمر کو فلم فیئر ایوار میں بیسٹ ایکٹریس کیلئے نامزد کیا گیا تھا جبکہ فلم کوبہترین فلم اور صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان کو فلم فیئر اور آئیفا کیلئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

واضح رہے صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘کے ہدایت کار نے اس کا سیکوئل بنانے کا بھی اعلان کیا ہوا ہے جسے عرفان خان کی مکمل صحت یابی تک روک دیا گیا ہے جبکہ بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان اس وقت لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور نیورو اینڈو کرائن کینسر کے مرض سے جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ عرفان خان کے مداح انکی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں