بھارت میں فضائی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

September 04, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی ریاست راجستھان میں فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیاجبکہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ۔

بھارتی فضائیہ کےبیان کے مطابق فضائیہ کا مگ 27 طیارہ معمول کی پرواز کے دوران راجستھان کے شہر جودھ پور کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔

جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے سے قبل پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی کورٹ آف انکوائری کے احکامات دےدیے ہیں ۔