مونیکا لیونسکی نےکس سوال پر انٹرویو چھوڑ ا؟

September 04, 2018

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ معاشقے کے ذریعے خبروںکی زینت بننے والی اوراسکینڈل کا اہم کردار مونیکا لیونسکی کلنٹن کے بارے میں سوال پوچھنے پر انٹرویو چھوڑ کر چلی گئیں۔

مونیکا لیونسکی جو۔۔اب سماجی کارکن کی حیثیت کام کرتی ہیں،وہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ٹی وی چینل میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کے موضوع پر بحث کر رہی تھیںکہ اس دوران ٹی وی اینکر نے ان سے بل کلنٹن کے ساتھ ان کے رشتے کے بارے میں سوال پوچھ لیا جس پر وہ خاموشی سے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں۔

بعد ازاںمونیکا لیونسکی نے سوشل میڈیا ویب سائٹٹوئٹر پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرویو اس وقت چھوڑ کر گئیں جب ان سے سیاق وسباق سے ہٹ کر سوال کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی چینل نے مونیکا لیونسکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے احساسات کی قدر کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مونیکا لیونسکی اور امریکی صدر بل کلنٹن کے درمیان معاشقے کی خبریں 1998 میں سامنے آئی تھیں جب ان کی عمر 22 سال تھی۔