طالبہ ہراساں معاملہ، پروفیسر، وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ درج

September 05, 2018

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کی طالبہ فرزانہ جمالی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں پروفیسر عامر خٹک اور یونیورسٹی وائس چانسلر ارشد سلیم کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقامی عدالت کےحکم پر درج ایف آئی آر میں طالبہ فرزانہ جمالی نے موقف اختیار کیاہےکہ اسے جنسی طورپر ہراساں اور بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

طالبہ کی درخواست پر ایف آئی آر میںشہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں شعبہ انگلش کے پروفیسر عامرخٹک اور یونیورسٹی کےوائس چانسلر ارشد سلیم کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عامرخٹک کا کہنا ہے کہ فرزانہ سمیت دیگر طالبات کی غیر حاضری پر نوٹس لیا تھا، لیکن فرزانہ نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا جبکہ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ فرزانہ کو انصاف دلانے کے لئے کمیٹی قائم کی تھی، لیکن اُس نے کمیٹی سے کوئی تعاون نہیں کیا۔