کینسر میں مبتلا سونالی بیندرے کے بال واپس آگئے

September 05, 2018
 

کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کے بال واپس آگئے،اپنے نئے لُک پر وہ پریانکا چوپڑا کی شکر گزار ہیں۔

سونالی بیندرے ہائی گریڈ میٹااسٹیٹک کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج امریکا میں جاری ہے۔کیمو تھراپی کے نتیجے میں وہ اپنے سر کے بالوں سے محروم ہو گئیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی بیندرے کی انسٹاگرام پر ایک طویل ترین پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں وہ نقلی بال لگا کر اپنے حسن کو واپس لوٹانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

انہوں نے پریانکا چوپڑا کا بہترین ہیئر اسٹائلسٹ سے متعارف کرانے پر بے حد شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ’ کسے اچھا لگنا پسند نہیں؟ ہمارا اچھا یا برا لگنا ہماری خود کی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑتا ہے۔‘


انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے وگ لگانے کے بعد پہلے خود کی نفسیات کا امتحان لیا کہ آیا مجھے اس کی ضرورت ہے؟ شوبز کا حصہ ہونے کے ناتے سے واقعی مجھے اس کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں جب چاہوں گی اسکارف لوں گی، جب چاہے بغیر بالوں کے گھوم سکتی ہوں۔

نقلیبالوں کے ساتھ سونالی بیندرے کی تصویر دیکھ کر اداکار رہتک روشن سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے بھی ان کی تعریف کی۔


مکمل خبر پڑھیں