ریاض میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، امریکی انسٹرکٹر ہلاک

September 06, 2018

سعودی عرب میںنیشنل گارڈ کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں امریکی انسٹرکٹر ہلاک ہوگیا۔

سعودی نیشنل گارڈ کے مطابق اے ایچ 6 آئی تربیتی ہیلی کاپٹر دار الحکومت ریاض کے مشرق میں خشم العان آئیربیس پر حادثے کا شکار ہواجس میںامریکی انسٹرکٹرپال ریڈی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میںزیر تربیت فرسٹ لیفٹیننٹ ہشام بن عبد العزیز آل الشیخ زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دے دیاگیا ہے۔