بِلا……،،

September 08, 2018
 

’’میں نے بلی کو بہت سا کام سکھا دیا ہے۔

پہلے وہ سارا وقت ہمارے دفتر میں پڑی اونگھتی رہتی تھی۔

میں نے دلچسپی لینا شروع کی تو چوکنا رہنے لگی۔

میں پیار بھری نظر سے دیکھتا۔

آتے جاتے سر پر ہاتھ پھیرنے لگا۔

وہ مجھ سے فری ہو گئی۔

میرے کمرے میں آنے لگی۔

میں نے اسے ٹائپنگ سکھا دی۔

اب میری ای میلز وہی دیکھتی ہے۔‘‘

ڈوڈو نے یہ سب بتا کر حیران کر دیا۔

میں نے پوچھا،

’’اس حیرت انگیز بلی کا کوئی نام رکھا؟‘‘

ڈوڈو نے کہا،

’’بلی ہی تو نام ہے میری آفس سیکریٹری کا۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)


مکمل خبر پڑھیں