’’بے گھر افراد میں سب سے زیادہ بچے شامل ہیں‘‘

September 08, 2018

پاکستانی اداکارہ اور یو این ایچ سی آر کی خیرسگالی سفیر ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بے گھرافراد میں سب سے زیادہ بچے ہیں، ان بچوں کی بحالی کے لیے کام کی ضرورت ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ اتنے اچھے مقصد کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے میرا انتخاب کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین اور ان کے بچوں کا مستقبل دیکھنا ہوگا اور مل کر ان کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا،یو این ایچ سی آر کی سونپی گئی ذمہ داری اچھی طرح سے نبھاؤں گی۔

یو این ایچ سی آرکی خیرسگالی سفیرواداکارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بے گھر افراد کے بہتر مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔