راولپنڈی ، محرم مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے ٹریفک پلان جاری

September 10, 2018

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے محرم الحرام میںمجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکیور ٹی اور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ماتمی جلوس کے راستوں پر کسی قسم کی گاڑی موٹر سائیکل یا ریڑھی کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔ اس موقعپر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی مشکوک افراد ،گاڑیوں وموٹر سائیکلوں خاص طور پر بغیر نمبر پلیٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ،جعلی نمبر پلیٹ ، کالے شیشے، سرکاری گاڑیوں اور ریوالونگ لائیٹس والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پرکڑی نظر رکھنے اور جلوس کے فرنٹ پر ایک لفٹر موجود رکھنے کے احکاما ت جاری کر دیئے گئے ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیزکے مطابقمحرم الحرام کے ماتمی جلو سوں کے روٹ کی سیکیورٹی کے پیش نظر ڈائیورشن لگا کر متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھاجائے گا۔