ڈاکٹر عاصم نے عمران خان کے کرپشن مخالف اقدامات کو درست قرار دیدیا

September 10, 2018

سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کرپشن کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو درست قرار دے دیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے جو کچھ برآمد ہوااس کی ذمہ داری جیل پولیس کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ نےدوبارہ بھی شرجیل میمن کےعلاج کی درخواست کی،جو مسترد کردی گئی،وہ شرجیل میمن کے ڈاکٹر نہیں ، ان کاکیاعلاج ہورہاتھانہیں بتاسکتے ۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات انتقامی کارروائی ہیں ،اس پر نظر ثانی کی جائے ۔

احتساب عدالت کراچی ميں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ريفرنس کی سماعت ہوئی جو 22 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ڈاکٹر عاصم نے بطور چیئرمین صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی حیثیت سے ملنے والے تمام مراعات ڈیم فنڈز میں دینے کا اعلان کیا ۔