بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئیں

September 11, 2018
 

بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کر گئی ہیں ۔ گزشتہ رات ان کی حالت ایک بار پھر انتہائی تشویشناک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑدیا تھا جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی تھی اورانہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیاتھا ۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی میت پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حسین نواز نے بھی اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ان کی میت کے ساتھ پاکستان آ سکیں گے یا نہیں۔

بیگم کلثوم نواز کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے ہارلےا سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں ۔


مکمل خبر پڑھیں