سامارو:34؍افراد کا قبول اسلام

September 12, 2018

سامارو(نامہ نگار) ہندو سامی فقیر خاندان کے 16 مردوں ، 10 خواتین اور 8 بچوں سمیت 34 افراد فقیری امام بارگاہ سامارو میں مولانا جاوید علی جوادی کے ہاتھوں اسلام قبول کرکے مسلمان ہوگئے ، مسلمان ہونے والوں میں میر خان ، قانون ، عقیل ، عادل ، منور ، صالح ، غریب نواز کا اسلامی نام علی نواز ، لطف علی ، عظیم اور دیگر رکھا گیا ہے۔