گائنی وارڈمیں خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ،سماعت 18 ستمبر تک کیلئے ملتوی

September 12, 2018
 

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مارکیٹ تھانے میں درج ڈاکٹروں کی غفلت سے سول ہسپتال میں کوٹری کی رہائشی خاتون کی ہلاکت کے مقدمہ میں نامزد ایم ایس، اے ایم ایس اور ایک ڈاکٹرسمیت 4 خاتون ڈاکٹروں کی ضمانت کی کنفرمیشن کی درخواستوں پر طرفین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرکے سماعت 18 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ کوٹری کی رہائشی مسماۃ شہزادی چانڈیو کی سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں بچے کی پیدائش کے بعد حالت بگڑ گئی تھی جس کے دو آپریشن کیے گیئے بعد ازاں وہ جاں بحق ہوگئی تھی، لواحقین نے شہزادی کی ہلاکت پر ڈاکٹروں پر غفلت اور لاپروائی کا الزام عائد کیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں