کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں،ناہید مہر

September 12, 2018

کراچی(پ ر) مہر ویلفیئر سوسائٹی کی چیئر پرسن ناہید مہر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا ،وہ ایک بہادر اور با وقار خاتون تھیں اور ایک مثالی بیوی بھی ثابت ہو ئیں۔