جمہوریت کے استحکام اور تسلسل کیلئے انتخابی نتائج تسلیم کئے، پی پی رہنما

September 12, 2018

برمنگھم (نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میںجمہوریت کے استحکام اور تسلسل کیلئے عام انتخابات کے نتائج قبول کئے۔ مگر چیف الیکشن کمشنر ناقص انتظامات اور دھاندلی کے واقعات پر فوری مستعفیٰ ہوجائیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے۔ پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی عدالتوں کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی مقدمات کا سامنا کرنے کیلئےتیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے سالانہ اجلاس میں رہنمائوں نے کیا۔ اجلاس میںصدر محسن باری، جنرل سیکرٹری کونسلر اظہر اقبال بڑالوی، شعبہ خواتین کی مرکزی صدر انجم جرال، PYOکے چیئرمین یاسر بلال چوہدری، PPکشمیر کمیٹی کے چیئرمین عارف مغل ایڈووکیٹ، مڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز، سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمٰن، مرکزی نائب صدر ریاض کوہمروی، نارتھ ویسٹ کے گلزار خان، نائب صدر پی پی برطانیہ خورشید بخاری، سیکرٹری اطلاعات امبر اعجاز، سمعیہ علی، جنرل سیکرٹری ویمن ونگ رضیہ شیخ، غزالہ خان، آمنہ مرزا، نائب صدر پی پی واجد علی برکی، سرور رانجھا، آفتاب احمد باغی، قیوم راجہ، ارشاد عزیز، چوہدری امین، نائب صدر ساجد قریشی، سینئر نائب صدر اختر محمود مرزا، صدر و جنرل سیکرٹری صغیر کالس، ظہیر کالس، چوہدری شبیر زمان، کوآرڈینیٹر کشمیر کمیٹی نائب حسین مغل، صغیر پوٹھی، فواد چوہدری، مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت زاہد مغل، سید شفاعت شاہ، چوہدری محبوب، اورنگزیب چوہدری، غلام فرید عوامی، چوہدری ظفر، تنویر گیلانی، رضا شیخ، حبیب رضا، شیخاشفاق، حاجی عبدالمجید، پیٹربرا سمیت برطانیہ بھر کے تمام شہروں کی ذیلی تنظیموں کے جنرل سیکرٹریزو صدور، ویمن ونگ، یوتھ ونگ، کشمیر کمیٹی، بزنس فورمز، فیڈرل کونسل سمیت مبصرین، رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کے فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ محسن باری نے کہا کہ اس اجلاس میں گلاسگو سے لندن تک بھرپور نمائندگی اس بات کی غماز ہے کہ پی پی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے اور پی پی کی مرکزی قیادت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کا میڈیا ٹرائل فوری بند کیا جائے۔ اظہر اقبال بڑالوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میںناکام ہوگیا ہے۔ پی پی کی اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ مقدمات کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے آئندہ بھی جیت پی پی کا مقدر بنے گی۔ زاہد مغل سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میںپی پی برطانیہ کا سوشل میڈیا سیل بھرور انداز میں متحرک ہوگا، بہت سارے معاملات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ پی پی برطانیہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین عارف مغل نے کہا کہ پی پی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی آج پھر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پوری دنیا میں ایک نئے جذبہ سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریںگے۔ شعبہ خواتین برطانیہ کی صدر انجم جرال نے کہا کہ آج اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خواتین نوجوان آگے بڑھ کر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں۔ آئندہ ملک کے وزیراعظم بلاول بھٹو ہی ہوںگے۔ چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریںگے تاکہ وہ کھل کر پارلیمنٹری سیاست میںکردار ادا کرسکیں۔ امبر اعجاز نے اجلاس کے منٹس تیار کئے۔ خواجہ کلیم الرحمٰن، ریاض کوہمروی، واجد برکی نے پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے تجاویز دیں، گریٹر لندن کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے آفتاب باغی نے کہا کہ پی پی کے کارکن ہی جماعت کا مضبوط اثاثہ ہیں۔ پیپلزپارٹی کا مستقبل روشن ہے۔ گلزار خان، خورشید بخاری، غزالہ خان نے کہا کہ پی پی کی مرکزی قیادت کی جمہوریت کے تسلسل کے لئے تعاون کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ صغیر پوٹھی، اورنگزیب چوہدری، صغیر کالس، ظہیرکالس، شبیر رضا، نائب مغل نے کہا کہ احتجاجی سیاست میںپی پی کا کوئی ثانی نہیں۔ ساجد قریشی، مرزا اختر محمود، سمعیہ علی نے کہا کہ نئی حکومت کو سو دن کیا ایک ہزار دن دیں گے لیکن اسکے بعد بھی مسائل حل نہ ہوئے تو ہر طرف دمادم مست قلندر ہوگا۔ آخر میںپی پی کےشہداء اور کشمیر کی آزادی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔