آنت کے کینسر سے بچائو کیلئے آگاہی مہم ضروری ہے، اوتار چیمہ میئر سلائو

September 12, 2018

سلاؤ (اورنگزیب چوہدری ) بول کینسر آنت کا سرطان جیسی موزی بیماری کے نقصانات اور بچاؤ سے آگاہی کے لیے مستقبل فاونڈیشن کے چیرمین سابق کونسلر سلاو نذر لودھی نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ٹورنامنٹ میں دیگر مذاہب رنگ ونسل کی چھے ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل راجہ زاہد کی ٹیم نے جیت کر میئر آف سلاو اوتار چیمہ سے ٹرافی انعام وصول کیا۔ تقریب میں سیکڑوں شائقین نے شرکت کی اور بول کینسر کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹ کو خوب انجوائے کیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر مستقبل فاونڈیشن کے چیرمین سابق کونسلر نذر لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بول کینسر آنت کا سرطان جیسی موزی بیماری پاکستانی کیمونٹی میں ریڈ میٹ زیادہ کھانے کے باعث تیزی سے پھیل رہی ہے جو ہم سب کے لیے لمہ فکریہ ہے اس طرح کے اجتماعی ایشو پر تمام کیمونٹیز کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے سب کو اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ کیمونٹی کو بول کینسر جیسی موزی بیماری کے حوالے سے آگاہی دینے کے ساتھ نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ تقریب سے مئیر آف سلاو کونسلر اوتار چیمہ نے کہا کہ بول کینسر آگاہی مہم وقت کی ضرورت ہے نذر لودھی نے بروقت مہم کے ذریعے کیمونٹی کو ضروری معلومات فراہم کر کے ایک اچھا کام کیا ہے تمام مذاہب رنگ و نسل کے لوگوں نے مہم کا حصہ بن کر مثبت مثال قائم کی ہے۔ تقریب سے کونسلر شبنم صادق، کونسلر محمد نذیر، سابق مئیر کونسلر چوہدری شفیق، کونسلر عقیق ڈار، کونسلر راب انڈروسن، تعریک انصاف کے راہنما رومی ملک، راجہ زاہد، ممتاز کاروباری شحضیت چوہدری ذوالفقار، مہر ندیم، راجہ ساجد، ڈاکٹر جبار، سیف الحق بابر ایڈووکیٹ،چوہدری تاج ایڈووکیٹ، سابق مئیر کونسلر ست پال پرمار، کونسلر وقاض صہبا، کونسلر گیر سنگھ راجہ رشید سمیت دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے زریعے بول کینسر کے نقصانات اور بچاؤ سے کیمونٹی کو آگاہ کرنا ایک اچھی اور مثبت کاوش ہے۔ جیسے ہر سطع پر جاری رہنا چاہئے۔