ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے،الیسٹر کک

September 12, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)اوول ٹیسٹ میں یاد گار سنچری کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام کرنے والے 33 سالہ الیسٹر کک نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے،اسے واپس لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا،انہوں نے مزید کہا کہ آخری میچ کی دونوں اننگز میں اچھی بیٹنگ کی مگر اسکے باوجود کرکٹ میں واپس نہیں آئوں گا۔