بلوچستان: سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے

September 12, 2018
 

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے،اس نشست کے لیے 6امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

امیدواروں میں سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، میر عامر رند، ساجد ترین، رحمت اللہ کاکڑ، دستگیر بادینی اور سابق نگراں وزیر اعلیٰ میر علاء الدین مری شامل ہیں۔

انتخاب کے لیے بلوچستان اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں پولنگ صبح نو سے شام چار بجے تک جاری رہے گی ۔

سینیٹ کی یہ نشست سابق سینیٹر نعمت اللہ زہری کے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔


مکمل خبر پڑھیں