ناردن بائی پاس پر ڈمپر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

September 12, 2018

ناردن بائی پاس پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 27سالہ الطاف اور 29سالہ عاقب شامل ہیں، جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان بلوچستان سے کراچی آرہے تھے،ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کا تعلق رحیم یار خان اور دوسرے کا مظفر گڑھ سے ہے۔

حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہوگیا۔