آرٹی ایس کی ناکامی، تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جائے،الیکشن کمیشن

September 12, 2018
 

انتخابات 2018 میں آر ٹی ایس کی نا کامی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔

عام انتخابات 2018 میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو دوبارہ خط بھیج دیا۔

وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ آرٹی ایس کی ناکامی پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔

الیکشن کمیشن نے خط سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ارسال کیاہے ، اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے تحقیقاتی کمیٹی کے نئے ضابطہ کار کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھجوایا تھا۔

الیکشن کمیشن نے مطالبہ کیا کہ آرٹی ایس کی تحقیقات کیلئے 2 اگست کو بھیجے گئے مراسلے کے ضابطہ کار کے تحت ہی تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے۔

خط میں لکھا ہےکہ تحقیقات کیلئے پی ٹی اے، این ٹی آئی ایس بی کے ماہرین کو بھی شامل کیا جائے۔


مکمل خبر پڑھیں