حسین نواز شہبازشریف کے گلے لگ کر روپڑے

September 13, 2018

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھابھی کی میت لینے لندن پہنچ گئے، گھر پہنچے تو نواز شریف کے بیٹے حسین نواز والدہ کی وفات پر چچا کے گلے لگ کر رو پڑے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کہ کلثوم نواز کے لیئے دعا کرے اور اہلیہ کی وفات پر سابق وزیراعظم نواز شریف بہت دکھی ہیں جبکہ مریم نواز رو رہی تھیں، انہیں دلاسہ دیا ہے۔

شہباز شریف مزید کہا کہ پیرول پر رہائی کی درخواست پر نوازشریف اور مریم نواز نے دستخط سے انکار کیا تو میں نے دستخط کیے، کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق باتیں درد دل رکھنے والے کو زیب نہیں دیتیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی نے 109 سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں مگر ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں، امید ہے انصاف کا بول بالا ہو گا۔