مخلوق خدا سے متعلق احکام پر عمل ایمان کا اہم ستون ہے، مولانا طبا طبائی

September 13, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خالقدینا ہال میں بزم حسینی کی جانب سے عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے ’’ایمان اور کمال زندگی‘‘ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ابو طالب طباطبائی نے کہا کہ نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کو صرف ایمان تصور کرنا اور دیگر احکام جن کا تعلق براہ راست مخلوق خدا سے ہے اور ایمان کا ایک اہم ستون ہے پر عملدرآمد سے روگردانی کرنا درست نہیں،ایمان کے باطن میں جو اجزاء چھپے ہوئے ہیں وہ انتہائی کٹھن اور مشکل نظر آتے ہیں، ایمان پر پہنچنے سے پہلے ان منازل کو طے کرنا دشوارگزار مرحلہ ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔