امام حسینؑ نے عقیدہ توحید پر عمل کر کے دکھایا،مولانا شہنشاہ حسین نقوی

September 13, 2018

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک میں عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام حسین ؑ نے قرآن مجید کی روشنی میں عقیدہ توحید پر عمل کر کے دکھایا اور یہ بات واضح کی کہ آنحضرتؐ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کے بغیر انسانیت کی اصلاح ممکن نہیں اور اسی فکر و فلسفے کی بقاء کیلئے امام حسین ؑ ان کے رفقاء اور غیور صحابہؓ نے جدوجہد کی ،اور چونکہ دین اسلام ہی اللہ اور اسکے رسولؐ کا پسندیدہ دین ہے اس میں انسانیت کی درست اور بہتر رہنمائی موجود ہے لہٰذا انسانیت کو اسی طرف رجوع کرنا ہوگا۔