سائنسدانوں نے بحرالکاہل کی گہرائیوں میں تین نئی سمندری مخلوقات دریافت کرلیں

September 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے بحرالکاہل کی گہرائیوں میں تین نئی مخلوقات دریافت کرلیں۔

بحرالکاہل کے سب سے گہرے پوائنٹس میں سے ایک اٹاکاما ٹرینچ ہے جہاں سائنسدانوں نے ڈیپ سی لینڈر نامی ڈیوائس کو پانی کی گہرائی میں پہنچایا ، اس ڈیوائس میں پانی کے کیمرے لگے ہوتے ہیں جن کے ذریعے پانی سے باہر بیٹھ کر اسکرین پر سمندر کے اندر کی چیزیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

تقریباً 5میل کی گہرائی میں سائنسدانوں نے تین نئی مخلوقات دریافت کرلیں جنہیں اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔