بھارتی راہباؤں کا زیادتی پر پادری کیخلاف احتجاج

September 13, 2018

بھارتی ریاست کیرالہ میں مسیحی راہبائیں زیادتی کے ملزم پادری کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں ۔

کوچی شہر میں احتجاج کرنےوالی راہباؤں کا کہنا تھاکہ ان کے سڑکوں پر آنے کا ذمہ دار چرچ ہے جس نے انہیں انصاف نہیں دیا۔

جون میں ایک راہبہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ بشپ فرینکو نے انہیں 2014 سے 16 کے درمیان کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے فرینکو سے پوچھ گچھ کی تاہم انہیں گرفتار نہ کیا گیا۔

دوسری جانب پادری نےالزام کی تردید کی ہے، پادری کے خلاف احتجاج دوسرے شہروں میں بھی پھیل گیا ہے۔