چیچہ وطنی: نوجوان نےبہن اور بھائی کو قتل کر دیا

September 14, 2018

چیچہ وطنی میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک نوجوان نے اپنے سگے بہن اور بھائی کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ چیچہ وطنی کے علاقے احمد نگر میں پیش آیا جہاں ملزم وسیم نےچاقو کے وار کر کے بھائی اور بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بچانے کی کوشش میں ماں باپ اور2 بھائی زخمی ہوئے ہیں جنہیں تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم کا اپنے بھائی عبدالرحمان سے جھگڑا تھا۔