حریت رہنماکے قتل کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

September 14, 2018

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما کے قتل اور بھارتی مظالم کے خلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما کے قتل کے خلاف آج سوپور میں مکمل ہڑتال ہے، ہڑتال کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی۔

کشمیری میڈیا کا مزید کہناہے کہ بارہ مولاکے علاقے زیناگیر میں بھی بھارتی مظالم کےخلاف ہڑتال کی جارہی ہے، سوپور اور زیناگیر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹریفک معطل ہے۔

قابض بھارتی فوج نے گزشتہ روز 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔