روس اور چین کی مشترکہ زمینی و فضائی مشقیں

September 14, 2018

مشرقی سائبیریا میں روس کی ووسٹوک نامی فوجی مشقیں زور و شور سے جاری، چینی اور روسی فوجی اہلکاروں نے دشمنوں کے حملے سے نمٹنے کی مشترکہ مشقیں کیں۔

دونوں ملکوں کی فوج کی مشترکہ زمینی اور فضائی مشقیں فوجیوں کی جنگی صلاحیتوں کے جائزہ لینے کیلئے کی گئیں۔

مشترکہ فوجی آپریشن میں40 منٹ میں 50 اسکوائر کلومیٹر کے علاقے میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

واضحرہے کہ ووسٹوک مشقیں 17 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔