ایرک مک کورمک ہالی ووڈواک آف فیم اسٹار کا اعزاز

September 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


دی لوسٹ ورلڈ،دی سسٹرز اور ایلین ٹریسپاس سمیت کئی کامیاب فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے والے ہالی ووڈ اداکارایرک مک کورمک کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں55سالہ اداکار نے اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی کی۔

تقریب میں اداکارکی اہلیہ ، بیٹے اور ساتھی اداکاروں نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مداح بھی اپنے پسندیدہ ستارے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھے۔