صدر عارف علوی کا ڈیم فنڈز کیلئے ویڈیو پیغام

September 14, 2018

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ہےاور 2025ء تک شدید قلت پیدا ہوجائے گی ۔

ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان کا ڈیم فنڈ کا قیام خوش آئندہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے مزید کہاکہ اوورسیز پاکستانی ڈیم فنڈ میں پیسے جمع کرانے پر توجہ دیں۔

صدر مملکت نے شہریوں پہ زور دیا ہے کہ پانی کو بچانے کے لیے ہر طریقہ بروئے کار لائیں،پاکستان میں پانی کی قلت ہے،شہروں میں بھی پانی کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ پانی کی قلت کا تعلق گلوبل وارمنگ سے بھی ہے ، پاکستان میں جیسے پانی استعمال کیا جاتا ہے وہ بھی درست طریقہ نہیں۔