نئی دہلی، پولیس اہلکار کے بیٹے کا لڑکی پر تشدد

September 15, 2018

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پولیس اہلکار کے بیٹے نے دادا گیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجی دفتر میں ایک لڑکی کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس آفیسر اشوک سنگھ تومار کے بیٹے ملزم روہیت تومار نے لڑکی کے بال پکڑے، اسے تھپڑ مارے، لاتیں ماریں، زمین پر پٹخا، بُرا بھلا کہا، اس دوران ملزم کا دوست اس تمام واقعے کی ویڈیو بناتا رہا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس ایکشن میں آئی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔