تھر: قحط زدہ علاقے میں مویشی مرنے لگے

September 15, 2018

اچھرو تھر کے قحط زدہ علاقے میں متعدد مقامات پر مویشی مرے پڑے دکھائی دیتے ہیں، بھوک کے مارے اونٹ مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور سوکھا چمڑہ کھانے پر مجبور ہیں۔

تھرپارکر کا علاقہ اچھرو، قحط زدہ قرار دیئے جانے والے سندھ کے 6اضلاع میں متاثر ترین علاقہ ہے جہاں طویل خشک سالی کے باعث مویشی مر رہے ہیں اور بھوک کے مارے مویشی ان مردہ جانوروں کی آ لائشیوں سے پیٹ بھرنے لگے ہیں۔

اچھرو تھر ضلع سانگھڑ کی 4یونین کونسلوں باکو چانڈیو،کامل ہنگورو، بلاول ہنگورجو اور مانک ڈہر پر مشتمل ہے جس کا رقبہ 11لاکھ ایکڑ اور آبادی تقریباً 50ہزار ہے جو قحط سے بری طرح متاثر ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قحط میں بھوک، پیاس اور بیماریوں سے وہ اپنے مویشی بھی کھو رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیںہے۔