کراچی کا انفراسٹرکچر بڑے شہروں جیسا ہونا چاہیے، صدر مملکت

September 15, 2018

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب اور دنیا کے بڑوں شہروں میں سے ایک ہے ، اس کا انفرا اسٹرکچر بڑے شہروں جیسا ہونا چاہئے ۔

اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں صدر مملکت کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر عارف علوی نے کہا کہ گورنر سندھ وفاقی منصوبوں پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے ۔

صدر مملکت کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کی آرا کو مد نظر رکھا جائے گا۔

اجلاس میںگورنر سندھ نے بتایا کہ صوبہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کا موثر استعمال یقینی بنایا جاسکے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے لئے وفاقی منصوبوں کے فنڈز کے جلد از جلد اجراء کو یقینی بنائیں گے۔