وردی کا تقدس اور قانون کی دھجیاں اڑانے والے ’پولیس اہلکار ‘

September 15, 2018

سیالکوٹ میں پنجاب پولیس کے 2اہلکاروں نے قانون کی دھجیاں اڑانے کے ساتھ سرکاری وردی کا تقدس بھی پامال کردیا۔

شادی کی ایک تقریب میں نشے میں دھت پولیس اہلکاروں نے ڈانس کیا اور رقاصائوں پر نوٹ نچھاور کئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے دو اہلکار کس طرح سرعام قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔

سیالکوٹ کے علاقے مراد پور میں پیش آنے والے اس واقعے میں پولیس اہلکار نہ صرف نشے کی حالت ڈانس کرتے رہے،بلکہ شادی کی تقریب میں ہورہے غیر قانونی کام کا حصہ بن گئے۔

اس موقع پر انہوں نے ڈانسرز پر نوٹ بھی نچھاور کئے۔