قومی کرکٹرز نے پاکستان کومخالف ٹیموں کیلئے خطرہ قرار دے دیا

September 16, 2018

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان ٹیم کو ہر مخالف کے لیے خطرہ قرار دے دیا ،شعیب اختر اور عاقب جاوید نے کہا کہ گرین شرٹس میں بہترین بیٹسمین اور بولرز ہیں۔

ایشیا کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے حوالے سےمصباح الحق ، شعیب اختر اور عاقب جاوید نے الگ الگ بیانات دیے ۔

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، نوجوان کھلاڑی پازیٹو ہو کر کھیلتے ہیں ،ایونٹ میں شریک باقی تمام ٹیموں کےلئے پاکستانی ٹیم خطرہ ہے، اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ آل راونڈر کی وجہ سے پاکستان ٹیم دوسروں سے مختلف ہے،ایشیاکپ میں پاکستان کی ٹیم بہت زبردست ہے،پاکستانی ٹیم میں بہترین بیٹسمین اوربولرزہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنڈیشنز دیکھ کرٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے،آج بھارت کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس کااچھا موقع ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ہمارے اوپنرز پرفارم کریں گے تو کمبی نیشن بن جائےگا،امام الحق کے پاس ہیرو بننے کا اچھا موقع ہے،فخر زمان وکٹ پر رکنے والے بیٹسمین ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستانی بولرز فلیٹ پچز پر زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں،گرین شرٹس کو آج کے میچ سے اگلے میچز کےلئے کامبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ نے کوالیفائی کیا ،ان کی ٹیم میں اچھے کھلاڑی ہیں ،پاکستان ٹاس جیت جاتا تو پہلے بیٹنگ کرتا۔